نئی دہلی: ایک مہینہ قبل لاپتہ ہوئے فضائیہ کے اے این ۔32 طیارے کی تلاش جاری ہے لیکن اب تک اس کے بارے میں کوئی ٹھوس سراغ نہیں ملا ہے ۔یہ طیارہ گزشتہ 22 جولائی کو چنئی سے پورٹ بلیئر جاتے وقت لاپتہ ہو گیا تھا اور اسی دن سے اس کا پتہ لگانے کے لئے بڑے پیمانے پر مہم چلائی جا رہی ہے ۔ طیارے میں عملہ کے اراکین کو ملا کر مجموعی طورپر 29 افراد سوار تھے ۔اس درمیان سمندر کی گہرائی میں تین ہزار میٹر نیچے کچھ اشارے ملے ہیں لیکن ابھی ان کا تجزیہ کیے جانے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے ۔بحریہ کے ترجمان ڈی کے شرما نے کہا کہ طیارے کی تلاش مسلسل جاری ہے ۔ تلاشی مہم میں چند دیگر ممالک سے بھی مدد لی جا رہی ہے ۔وزارت دفاع کے ذرائع نے بھی کہا کہ جو اشارے ملے ہیں شاید ان سے کچھ مدد مل سکے ۔