انھوں نے مزید کہا ’بورڈ کی حمایت سے ہم وسیع پیمانے پر کھلاڑیوں کے رویے اور خاص طور پر ضابطہ اخلاق کے حوالے سے ریویو کریں گے۔‘
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کا کہنا ہے کہ رچرڈسن سابق اور حاضر کھلاڑیوں، آئی سی سی کرکٹ کمیٹی، مارلیبون کرکٹ کلب اور میچ حکام کو اکٹھا کریں گے اور اس بات پر بات چیت کریں گے کہ کیسے کھیل کی روح کو کھلاڑیوں کے ضابطہ اخلاق کا حصہ بنایا جائے۔
انھوں نے کہا ’فوری طور پر جو کھلاڑی ذہن میں آ رہے ہیں ان میں ایلن بارڈر، انیل کمبلے، شون پولک، کورٹنی والش، رچی رچرڈسن ہیں جنھوں نے کرکٹ کو جذبے کے ساتھ کھیلا۔‘