بیس ارب ڈالر سے تجارت متجاوز
اسلام کی روشنی میں تیار خوراک کی ان دنوں امریکہ میں کافی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق صرف مسلمان ہی نہیں ، غیر مسلم اقوام بھی بڑی تعداد بھی حلال فوڈ کی طرف مائل ہو رہی ہیں۔ اس طرح امریکا میں ہرسال بیس ارب ڈالر مالیت کی حلال فوڈ کی تجارت کی جاتی ہے۔ حلال فوڈ کا استعمال امریکہ میں مقیم صرف تیس لاکھ مسلمان ہی نہیں کرتے بلکہ دیگر لوگ بھی اس کو زیادہ ترجیح دینے لگے ہیں۔
اس بات کا اندازہ اسی سے لگایا جاسکتا ہے کہ پچھلے ایک سال کے دوران حلال فوڈ کے مراکز پر 20 ارب ڈالر کا کاروبار کیا گیا۔ سال رواں ہونے والے حلال کاروبار میں 30 فی صد اضافہ ہوا ہے ، جس نے گذشتہ 6 سال کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔