گاندھی نگر : آج وزیر اعظم نریندر مودی کی 67 ویں سالگرہ ہے ۔ آج وہ دہلی سے دور گاندھی نگر میں اپنی ماں کے ساتھ ہیں ۔ صبح اپنے بڑے بھائی کے گھر پہنچ کر وزیر اعظم نے اپنی ماں ہیرا بین سے آشیرواد لیا ۔ پی ایم مودی نے ماں کے پاؤں چھوئے اور ماں نے بھی ان کے سر پر ہاتھ رکھ کر اسے آشیرواد دی اور لمبی عمر کی دعا کی ۔ اس دوران ماں بیٹے کی درمیان بات چیت بھی ہوئی ۔ مودی ماں کی باتیں سن کر مسکراتے نظر آئے ۔ ماں سے ملنے کے بعد وزیر اعظم نوساری جائیں گے، جہاں وہ 11 ہزار سے زیادہ معذوروں کے ساتھ اپنی سالگرہ منائیں گے ۔
وزیر اعظم مودی کی سالگرہ کے موقع پر گجرات میں خاص تیاریاں کی گئی ہیں ۔ یہاں پر کہیں کوئی کیک بنا رہا ہے تو کہیں کوئی دئیے جلائے جا رہا ہے ، جبکہ پی مودی آج نوساری میں 11000 معذوروں کو تحفہ دینے جا رہے ہیں ۔ اس موقع کو یادگار بنانے کے لئے نوساری ضلع انتظامیہ نے بھی کمر کس لی ہے ۔ اس کے لئے ارد گرد کے 11 اضلاع کے معذوروں کی نشاندہی کی گئی ہے اور پھر ان کی ضرورتوں کے اعتبار سے کٹ تیار کی گئی ہے ، جو وزیر اعظم خود انہیں دیں گے ۔
کی خبریں اپنے نیوز فیڈ میں پڑھنے کے لئے پیج لائک کریں
سالگرہ پر وزیر اعظم مودی نے لیا ماں کا آشیرواد ، معذوروں کو دیں گے یہ تحفہ