واشنگٹن : امریکہ کی قیادت والی اتحادی فوج نے سات ستمبر کو جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے ایک سینئر رہنما کو فضائی حملے میں مار گرایا تھا۔ یہ اطلاع آج پنٹاگن نے دی ہے۔ پنٹاگن کے ترجمان نے کہا کہ شام میں رقہ کے نزدیک کئے گئے فضائی حملوں میں وائل عادل حسن سلمان الفیاض مارا گیا تھا۔
پنٹاگن کے مطابق عادل داعش کی شوریٰ کونسل کا وزیر اطلاعات اور اہم رکن تھا وہ ڈاکٹر وائل کے نام سے بھی مشہور تھا۔ وائل قتل کی ویڈیو بنانے والے شعبہ کے سربراہ تھا۔ فیاض دولت اسلامیہ کے جنگی حکمت عملی کے ماہر ابو محمد العدنامی کے قریبی ساتھی تھے جو گذشتہ ماہ ایک اور فضائی حملے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔
کی خبریں اپنے نیوز فیڈ میں پڑھنے کے لئے پیج لائک کریں
دہشت گرد تنظیم داعش کا وزیر اطلاعات عادل حسن سلمان فضائی حملہ میں ہلاک
پیٹر کک نے کہا کہ دولت اسلامیہ کے سینئر لیڈروں کی ہلاکت سے اس کی علاقوں پر قبضہ کرنے ، منصوبہ بندی، مالیات اور حملے کرنے کی صلاحیت کمزور ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ہم دولت اسلامیہ کو حتمی شکست دینے کی ہم میں تیزی لانے کی عرض سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کرتے رہیں گے۔
قبل ازیں اس ہفتہ کے شروع میں پنٹاگن نے کہا تھا کہ دولت اسلامیہ کے تشہیری انچارج ابو محمد عدنانی گذشتہ ماہ شمالی شام میں ایک حملے کے دوران مارے گئے تھے۔ وہ دولت اسلامیہ کے بڑے رہنماؤں شمار ہوتے تھے اور ان کے سرپر 50 لاکھ ڈالر کا انعام تھا۔