نئی دہلی: منی پور میں آج صبح زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریختر پیمانہ پر اس کی شدت 3.7ناپی گئی ہے ۔قومی زلزیاتی سائنس مرکز کے مطابق کم شدت والے اس زلزلہ کا مرکز منی پور کے سیناپتی ضلع میں تھا۔ اس سے کسی طرح کے جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے