مظفر پور : بہار میں اس ضلع کے کانٹی تھانہ علاقے میں کل دیر رات سونے کے ایک تاجر کاگولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔نزدیک پہلے سے گھات لگاکر بیٹھے جرائم پیشہ افراد نے گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا۔ زخمی شویش کو علاج کے لئے شری کرشن میڈیکل کالج ہسپتال لے جایا گیا جہاں دیر رات اس کی موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ فوری طور پر اس واردات کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے ۔ پولیس لوٹ مار اور زمین تنازعہ دونوں لحاظ سے اس معاملے کی انکوائری کر رہی ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔