عاپ لیڈر ایک اور مقدمہ ہوا درج
نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی سومناتھ بھارتی ایک اور مصیبت میں پھنس گئے ہیں ۔ ان کے خلاف دہلی کے حوض خاص میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ۔ سومناتھ بھارتی کے خلاف ایمس کے سی ایس او کی شکایت کے بعد کیس درج کیا گیا ہے ۔ سومناتھ بھارتی پر ایمس کی پراپرٹی کو نقصان پہنچانے اور سکیورٹی کے ساتھ زیادتی کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ یہ مقدمہ 9 ستمبر کو ایمس کے چیف سیکورٹی افسر نے درج کرایا ہے ۔ الزام ہے کہ سومناتھ نے ایمس کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ہے ۔ الزام ہے کہ بغیر آرڈر کے جے سی بی مشین سے زبردستی ایمس کا ایک دروازہ منہدم کروانے کی کوشش کی گئی ۔ اس کے علاوہ ایمس کے چیف سکیورٹی افسر کو دھمکانے کی بھی کوشش کی گئی ۔