واسکو:مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ سال 2008 میں ہوئے ممبئی حملے کے بعد سے ساحلی علاقوں کی سیکورٹی کی اہمیت کافی بڑھ گئی ہے ۔
مسٹر سنگھ نے گوا میں ساحل سمندر پر گشت کرنے والے ‘آئی جی ایس سارتھی’ کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد کہا، “سال 2008 میں دہشت گردوں نے ملک کی ساحلی سیکورٹی میں نقب لگاتے ہوئے ممبئی میں بڑا حملہ کر دیا تھا۔ اس حملے کے بعد سے ساحلی علاقوں کی سیکورٹی کی اہمیت کافی بڑھ گئی ہے ۔ “
انہوں نے کہا “ہندوستانی کوسٹ گارڈ ملک کی سمندری سیکورٹی کے اہم محور ہیں۔ ساحلی سرحد سمیت تمام حساس مقامات کی نگرانی کی جا رہی ہے اور حکومت ساحل کی حفاظت کو مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔ “