امبیڈکر نگر: اترپردیش میں امبیڈکر نگر کے ہنسور علاقہ میں آج صبح بے خوف بدمعاشوں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔
ٹانڈا علاقہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمار صبح ساڑے سات بجے کے قریب نصیر آباد کے رہنے والے عبدل کے 32 سالہ بیٹے شیرو موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کسی سے ملنے جارہا تھا ۔ راستہ میں نامعلوم بدمعاشوں نے اسے گولی ماردی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
قتل کس وجہ سے کیا گیا یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے ۔ پولیس قاتلوں کو تلاش کررہی ہے ۔