حیدرآباد:موسمی سٹلائٹ انسیٹ تری ڈی آر کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ اسرو کی جانب سے اسے آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے خلا میں بھیجنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ جی ایس ایل وی ۔ ایم کے ٹو خلائی گاڑی جو کہ ملک میں تیار کردہ سائیروجینک انجن سے لیس ہوگی کے ذریعہ موسمی سٹلائٹ انسیٹ تھری ڈی آر کو خلا میں بھیجا جائے گا۔ انسیٹ تری ڈی آر کی اونچائی 49.1 میٹر ہے ۔ جی ایس ایل وی ایف صفر پانچ ہندوستان کی دسویں جیوسائنوکرونس خلائی گاڑی ہے ۔
اسرو کے ذرائع نے بتایا کہ لانچ اتھارائزیشن بورڈ کی میٹنگ ہوئی جس میں اس کو چھوڑنے کے لئے 29گھنٹے کی الٹی گنتی کو منظوری دے دی گئی۔ اسرو کے ذرائع نے کہا کہ سٹلائٹ کمپونٹ میں تکنیکی خرابی کے سبب جی ایس ایل وی ایم کے ٹو کی خلا میں روانگی کو قبل ازیں ملتوی کیا گیا تھا ۔ اس کے تکنیکی مسئلہ کو دور کرلیا گیا ہے اب اس کو 8ستمبر کو چھوڑا جانے والا ہے ۔