اقوام متحدہ:اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں چالیس فیصد بچوں کو ان کی مادری زبان میںتعلیم نہیں دی جارہی۔عالمی رہنماؤں نے گزشتہ سال اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ 2030 تک دنیا بھر کے تمام بچوں کو مفت معیاری پرائمری اور ثانوی تعلیم حاصل کرنے کے قابل ہوجانا چاہیے لیکن فنڈز کی کمی کے باعث اس عہد کی تکمیل ممکن ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی۔رپورٹ کے مطابق 2042 میں یونیورسل پرائمری تعلیم کے مقصد کو حاصل کرلیا جائے گا جبکہ ثانوی تعلیم کو 2059 اور اعلی ثانوی تعلیم کے مقصد کو 2084 تک حاصل کرلیا جائے گا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ کو دنیا بھر کے لیے ایک خطرے کی گھنٹی کے طور پر تصور کیا جانا چاہیے