کشمیر میں 50 ویں روز بھی کشیدگی برقرار، آغا سید حسن گرفتار کو پولیس نے گرفتار کیا

kashmirہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 50 ویں روز بھی کشیدگی برقرار اور وادی میں کرفیو نافذ ہے بڈگام میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر اور ممتاز حریت رہنما آغا سید حسن موسوی کوپولیس نے آزادی مارچ میں شرکت کرنے سے پہلے ہی گرفتار کرلیا ۔

کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 50 ویں روز بھی کشیدگی برقرار اور وادی میں کرفیو نافذ ہے بڈگام میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر اور ممتاز حریت رہنما آغا سید حسن موسوی کوآزادی مارچ میں شرکت کرنے سے پہلے ہی گرفتار کرلیا ۔ہندوستانی فورسزکی کارروائیوں میں 8جولائی سے اب تک 88 کشمیری ہلاکد اور 8 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
حریت رہنماؤں کی اپیل پر وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے، کرفیو کے باعث نظام زندگی معطل ہے ،شہریوں کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ حریت کانفرنس کی اپیل پر یکم ستمبر تک ہڑتال کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *