اخبار ’ڈیلی میل‘ نے ڈیوڈ کیمرون نے ایک تازہ تصویر شائع کی ہے جس میں موصوف کو ساحل سمندر کے قریب کسی پلیٹ فارم پر بیٹھے دکھایا گیا ہے۔ ان کے گرد چند مسافر مردو خواتین بھی موجود ہیں مگر ان کے بیچ بیٹھے ڈیوڈ کیمرون نہیں لگتا کہ برطانیہ کے سابق وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ ان کی وضع قطع، لباس اور چہرے کے تاثرات بتاتے ہیں کہ وہ بہت تھکے ہارے اور پریشان ہیں۔ ہاتھ میں اٹھائی ایک رکابی میں سے کچھ اٹھا کر کھا رہے ہیں۔ کھانے میں مچھلی اور ٹماٹر کے چند ٹکڑوں کے سوا کچھ نہیں۔ محسوس ہوتا ہے کہ بھوک نے بھی خوب نڈھال کر رکھا ہے۔ ننگے پاؤں، چہرے پر مایوسی کےگہرے بادل ان کی پریشانی کا واضح ثبوت ہیں۔
ان کے قریب ایک خاتون جس کا چہرہ دوسری خاتون کے سامنے آنے کے باعث پہچانا نہیں جا سکتا سابق خاتون اول سامنھتا بتائی جاتی ہیں۔ ان کی حالت بھی اپنے شوہر سے کسی بھی طور پر کم پریشان نہیں۔
ان کے قرب جوار میں بیٹھے شہری اپنے حال میں گم ہیں۔ وہ نہیں جانتے کہ ان کے پہلو میں کسی دور کے تاج برطانیہ کے سابق وزیراعظم بیٹھے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ ڈیوڈ کیمرون نے 13 جولائی کو اس وقت وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جب برطانیہ میں ہونے والے عوامی ریفرنڈم میں عوام نے برطانیہ کی یورپی یونین سے علاحدگی کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ کیمرون ذاتی طورپر یورپی یونین سے علاحدگی کے حامی نہیں تھے۔