نئی دہلی: ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے آج کہا کہ ریاست میں دیسی نسل کی گایوں کو پالنے پر خصوصی توجہ
ی جا رہی ہے ۔
مسٹر کھٹر نے یہاں اقلیتی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ دیسی نسل کی گائے کا دودھ دیگر دودھ کے مقابلے میں بہتر ہوتا ہے اور اس میں بیماری کے خلاف مزید مزاحمت ہوتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں دیسی نسل کی گائے کے دودھ کی خریداری کے لئے کچھ مرکز بنائے گئے ہیں اور اس کی پروسیسنگ بھی کی جا رہی ہے ۔ کئی ممالک میں دیسی گائے کے “اے ٹو” دودھ کے تعلق سے لوگوں میں بیداری ہے اور ہریانہ میں بھی اس سلسلے میں ا قدام کئے جا رہے ہیں۔