اجمیر ضلع میں تقریبا پندرہ لاکھ کی غیر قانونی شراب برآمد

ajmer zilaاجمیر: راجستھان کے اجمیر ضلع میں نصیرآباد صدر تھانہ پولیس نے تقریبا پندرہ لاکھ روپے کی غیر قانونی انگریزی شراب برآمد کی ہے ۔
تھانہ انچارج رام چندر چودھری نے آج بتایا کہ ایک اطلاع پر کل رات جھڑواسا کے نزدیک ناکہ بندی کر کے ایک ٹرک سے یہ شراب برآمد کی گئی۔ یہ شراب ہریانہ سے گجرات لے جائی جا رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ٹرک ضبط کرکے گجرات کے پگلود ساملاجی ارولی کے باشندہ نینما الفیس اور گومیتی الفیس کو گرفتار کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *