اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی: ہندوستان، کشمیر کا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے
پاکستان نے اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہندوستان پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ہندوستان، کشمیر کا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے اس لئے اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لئے نئی دہلی پر دباؤ ڈالے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان، مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھا کر اس مسئلے پر عالمی برادری کی توجہ دلانا چاہتا ہے
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ایاد مدنی نے بھی اسلام آباد میں خارجہ امور میں پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق حل کئے جانے کی ضرورت ہے۔