پارلیمانی کمیٹی نے پیش کی تجویز
نئی دہلی : پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے ایک نئے قانون کی تجویز پیش کی ہے ، جس کے تحت کسی کام کے بدلے میں سیکس کے مطالبہ کو رشوت کے طور پر تصور کیا جائے گا اور اس کے لئے سزا کا قانون بنے گا ۔ بدعنوانی مخالف نئے بل پر اپنی رپورٹ میں راجیہ سبھا کی ایک کمیٹی نے قانون کمیشن کی رپورٹ کی حمایت کی ہے اور مجوزہ قانون کے ایک شق میں ‘غیر مناسب فائدہ کو شامل کرنے کی سفارش کی ہے ۔ تاکہ سیکس سمیت کسی بھی طرح سے فائدہ پہنچانے کو اس کے دائرے میں لایا جا سکے۔
پہلی مرتبہ پارلیمانی کمیٹی نے کارپوریٹ اور ان کے ایگزیکٹوز کو مجوزہ بدعنوانی مخالف قانون کے تحت لاکر پرائیویٹ شعبوں میں رشوت کو جرم کے زمرے میں لانے کی سفارش کی ہے۔ اس نے جرمانے کے ساتھ سات سال تک کی سزا کا بھی بندوبست کیا ہے۔ اس کے علاوہ کمیٹی نے رشوت دینے والوں کے لئے بھی سزا کی تجویز پیش کی ہے۔