گوہاٹی:آسام کے شمالی علاقے میں اروناچل پردیش کی سرحد سے متصل سونیت پور ضلع میں آج انتہاپسند تنظیم نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈو لینڈ -سانگبیجیت (این ڈی ایف بی -ایس )کے خلاف سکیورٹی دستوں کی کارروائی میں تین انتہاپسند ہلاک ہوگئے ۔سکیورٹی دستوں نے تنظیم کے ایک کیمپ کو تباہ بھی کردیا۔مہم کی قیادت کرنے والی سونیت پور کی پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیکتا پراشر نے کہا کہ سکیورٹی دستوں کو اس علاقے میں آٹھ انتہاپسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی ۔سکیورٹی دستے کے جوان جب وہاں پہنچے تو انتہا پسندوں نے ان پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ گرینیڈ سے بھی حملہ کردیا۔سکیورٹی دستوں کی جوابی کارروائی میں تین انتہاپسند مارے گئے ،لیکن کچھ وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران سکیورٹی دستوں نے انتہاپسندوں کے کیمپ کو تباہ کردیا اور وہاں سے بڑی تعداد میں اسلح اور دھماکہ خیز اشیا برآمد کی۔مڈبھیڑ میں مارے گئے انتہاپسندوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔