پرتاپ گڑھ : اتر پردیش میں پرتا پ گڑھ ضلع کی پولیس نے بدھ کی شام تھانہ کوہنڈور علاقے کے مکون پور گاوُں کے نزدیک بین ریاستی اسلحہ اسمگلر گروہ کے ایک بدمعاش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیرقانونی تین پستول ، میگزین و کارتوس برآمد کئے ۔ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے جمعرات کو جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس سواٹ ٹیم انچارج ریاض احمد نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر مکون پور کے نزدیک بائک سے شہر کی جانب آرہے راجا رام گوتم کو روک کر اس کے قبضے سے غیر ملکی ساخت کی تین پستول ، نصف درجن میگزین اور 32 و 9 ایم ایم کے کارتوس برآمد کئے گئے ۔ پوچھ گچھ میں ملزم راجا رام گوتم نے جرم کا عتراف کیا کہ وہ اسلحہ کی سپلائی دینے شہر آرہا تھا ۔۔ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے آج جیل بھیجا گیا ۔۔معاملے کی تحقیقات جاری ہے ۔