سو میٹر کی دوڑ میں لگاتار تیسری مرتبہ جیتا گولڈ
ریو ڈی جینرو : جمائیکا کے عظیم کھلاڑی اسین بولٹ نے اتوار کو ریو اولمپکس میں 100 میٹر دوڑ کا مقابلہ جیت لیا ہے ۔ بولٹ نے مسلسل تیسری مرتبہ یہ مقابلہ اپنے نام کیا ۔ بیجنگ (2008) اور لندن (2012) میں یہ خطاب اپنے نام کر چکے عظیم ترین کھلاڑی کی حیثیت حاصل کر چکے بولٹ نے اولمپک اسٹیڈیم میں 9.81 سیکنڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ امریکہ کے جسٹن گاٹلن نے 9.89 سیکنڈ کے ساتھ دوسرا مقام حاصل كيا ۔
کینیڈا کے آندرے گراسے نے 9.91 سیکنڈ کے ساتھ اپنے ملک کے لئے 100 میٹر میں پہلا تمغہ جیتا ۔ جمائیکا کے يوہان بلیک چوتھے مقام پر رہے ۔ ابتدائی 50 میٹر تک گاٹلن آگے چل رہے تھے ، لیکن بعد کے 40 میٹر میں بولٹ نے اپنا فن دکھایا اور پانچ میٹر باقی رہتے گاٹلن سے آگے نکل گئے ۔ اس کے بعد بولٹ نے اپنا سینہ پیٹا اور اپنی جیت کا اعلان کیا ۔ بولٹ کے لئے یہ ریس آسان نہیں رہی ، کیونکہ فائنل میں حصہ لینے والے آٹھ میں سے چھ نے 10 سیکنڈ سے پہلے ریس پوری کی ۔ گاٹلن اور بولٹ کے درمیان فرق سیکنڈ کے 800 ویں حصے کا رہا ، جبکہ گاٹلن اور گراسے کے درمیان فرق سیکنڈ کے 200 ویں حصہ کا رہا ۔