لکھنؤ: اترپردیش میں ایک سے 19 سال کے 80 فیصد بچوں اور نوجوانوں کے پیٹ میں کیڑے ہیں جن کی وجہ سے ان میں خون کی کمی ہے ۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار میں دعوی کیا گیا ہے کی پیٹ کے کیڑے ہی خون میں آئرن کی کمی کا اصل سبب ہے ۔ افسران نے آج بتایا ہے کہ محکمہ صحت کے ملزمین اس ماہ اسکول اور دیگر مقامات پر 19۔6 سال تک عمر کے بچوں کو کیڑے ختم کرنے والی گولیاں تقسیم کریں گے اس مہم سے وابستہ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ بچوں کو albendazole گولیاں تقسیم کی جائیں گی۔
قومی صحت مشن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مٹی دھول سے منتقل ہونے والا دنیا کا سب سے عام انفکشن سب سے زیادہ ہندستان میں ہوتا ہے ۔ایک دیگر ڈاکٹر نے ک ہا کہ کیڑوں کا ہون بہت بڑا مسئلہ ہے کیونکہ اس سے آئرن کی کمی ہوجاتی ہے اور اس کی وجہ سے ذہن کمزور ہوتا ہے ۔ یہ تغذیہ کی کمی، خون کی کمی، مجموعی طور سے صحت مندی اور بار بار کے پیٹ درد کا بھی ذمہ دار ہے ۔ کئی بار تو کیڑوں کی وجہ سے بچوں کی افزائش ہی رک جاتی ہے ۔ یوپی میں 50 فیصد بچوں کی افزائش معمول کے مطابق نہیں جبکہ 28.4 فیصد بچوں کی قد و قامت بری طرح متاثر ہے ۔ بار بار الٹی دست ہونے اور آلودہ پانی پینے سے بھی بچوں کی افزائش رک جاتی ہے ۔