صرف ترقی کے نام پر الیکشن جیت کر تو دکھائیں
جگت گرو شنکراچاریہ سوروپانند نے ہری دوار میں وزیر اعظم نریندر مودی کو لے کر نہ صرف بڑا بیان دیا ہے بلکہ مودی کو کھلا چیلنج بھی دیا ہے ۔ سوروپاند نے کہا ہے کہ گئوركشا کو لے کر مودی غیر مناسب بیان بازی کر رہے ہیں ۔ اگر بی جے پی کے ایجنڈے میں گئوركشا نہیں تھا اور صرف ترقی تھی ، تو صرف ترقی کے نام پر الیکشن لڑ کر اور جیت کر دکھائیں مودی ۔
سوروپانند نے کہا کہ انتخابات سے پہلے گئو کشی کی بات پر مودی اپنا دل جلنے کی بات کرتے تھے ۔ الیکشن جیتنے کے بعد سے آج تک گئو کشی پر پابندی نہیں لگا پائے ۔ سوروپانند سرسوتی نے کہا کہ مودی صرف بیان بازی کر رہے ہیں ۔ گئو کشی پر پابندی لگانے کیلئے قطعی سنجیدہ نہیں دکھائی دیتے ۔ دلت کو ہراساں کئے جانے پر شنکراچاریہ نے کہا کہ عوام کو قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے دلتوں کے متعلق بیان کو شنکراچاریہ نے ان کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے دیا گیا بیان قرار دیا۔