لکھنوسابق ایس پی لیڈر امر سنگھ نے آج کہا کہ سماجوادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو سماجوادی نہیں بلکہ نماز وادی ہیں۔ انہوں نے اعظم خان کو شیطان بھی قرار دیا ۔
انہوں نے ایک ویڈیو فیس بک پر پیش کرتے ہوئے اکھیلیش یادو کے خلاف سنگین الزامات عائد کئے اور کہا کہ اکھیلیش یادو کاادعا ہے کہ انہوں نے وشنو مندر بنایا ہے ۔ اکھیلیش یادو کو کوئی حق نہیں ہے کہ وہ وشنو کا مندر بنائیں۔ وہ سماجوادی پارٹی کے رکن نہیںہیں۔ وہ سماجوادی پارٹی کے صدر نہیںہیں بلکہ وہ نماز وادی پارٹی کے صدر ہیں۔ انہوں نے اعظم خان کو اکھیلیش یادو اور ان کے والد کا سیاسی بیٹا قرار دیا اور کہا کہ اعظم خان کا کہنا تھا کہ امر سنگھ کو کاٹ دیا جانا چاہئے اور ان کی بیٹیوں پر تیزاب پھینکا جانا چاہئے ۔
امر سنگھ نے کہا کہ اکھیلیش یادو کو بھی بیٹیاں ہیں ۔ اعظم خان کو بھی بیٹیاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ملائم سنگھ یادو کی اہلیہ سادھنا کی خواہش پر یادو خاندان کی خواتین کے آنسو صاف کئے تھے لیکن انہوں نے کبھی اس کا اعتراف نہیں کیا ۔ امر سنگھ نے اعظم خان کو محمود غزنوی ‘ علاء الدین خلجی اور تیمور لنگ کی نسل قرار دیا اور کہا کہ وہ راکھشس ہیں اور وہ اکھیلیش اور انکے والد ملائم کے کہنے پر چلاتے ہیں۔