نئی دہلی : سرچ انجن گوگل نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں پہلی بار جگہ بنانے والے گوا کے مشہور کرکٹر دلیپ نارائن سرڈیسائی کو آج ان کی سالگرہ پر ان کاڈوڈل بناکر خراج تحسین پیش کیا۔گوا کے مڈگاؤں میں آٹھ اگست 1940 کو پیدا ہوئے دلیپ ا سپن گیند بازوں کو جم کر کھیلنے اور ان کی دھنائی بھی کرتے تھے ۔
ان کی تعلیم و تربیت ممبئی کے ولسن کالج میں ہوئی تھی۔ انہیں کرکٹ میں بہترین کارکردگی کے لئے ارجن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ دو جولائی 2007 میں ممبئی میں ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ وہ ملک کے باہر ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز تھے ۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 1971 میں کنگسٹن ٹسٹ میں شاندار 212 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔اس کے علاوہ ممبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ‘فالوآن ‘ میچ میں یادگار 200 رن بنائے ۔ان کے بیٹے راج دیپ سردیسائی مشہور صحافی ہیں۔