فیض آباد:اترپردیش میں ضلع فیض آباد کے بیکاپور علاقے میں بدمعاشوں نے شور مچانے پر ایک شخص کو گولی مار کر قتل کردیا۔ مقامی لوگوں کے تعاون سے پولس نے ایک بدمعاش کو پکڑ لیا۔
پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل رات تقریبا ساڑھے نو بجے بیکاپور علاقہ چور بازار میں واقع ایک شراب کے ٹھیکے پر لوٹ مار کے ارادے سے تین بدمعاش آ دھمکے ۔ اس دوران پرمود یادو نامی شخص نے شور مچا دیا۔ شور مچانے پر بدمعاشوں نے پرمود کو گولی مار دی جس سے اس کی موت ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران لوگوں کے تعاون سے پولس نے آشا بیند نامی ایک بدمعاش کو پکڑ لیا جبکہ دو بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔ پولس بدمعاشوں کی تلاش کر رہی ہے ۔