سینگاپور کی حکومت نے جُمعہ کے روز ایک بیان میں بتایا ہے کہ نامعلوم ہیکروں نے محکمہ صحت کے ایک مرکز پرسائبرحملہ کرکے کم سے کم ڈیڑھ ملین افراد کا ذاتی ڈیٹا چوری کرلیا ہے۔ چوری ہونے والی معلومات میں وزیراعظم لی ھسین لونگ کا ڈیٹا بھی شامل ہے۔
سینگا پورحکام کا کہنا کہ صحت مرکز پرحملہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ اور ذاتی معلومات کی چوری کا انتہائی خطرناک واقعہ ہے۔
خیال رہے کہ سینگاپور کو ڈیجیٹل ملک قرار دیا جاتا ہے اور وہ رابطوں کے لیے سب سے زیادہ آن لائن سروسز کا استعمال کرتا ہے۔ خاص طور پر سینگا پور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم ’آسیان‘ کے موجودہ سیشن کا میزبان ہونے کی بناء پر سائبررابطوں پر انحصار کرتے ہوئے سائبر سیکیورٹی کو اولین ترجیح دیتا ہے۔
حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے بعد سائبر سیکیورٹی ایجنسی’سی ایس اے‘ اور صحت انفارمیشن سسٹم’ آئی، ایچ آئی ایس‘ کی طرف سےتحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ تحقیقاتی اداروں کے مطابق یہ سائبر حملہ ایک دانستہ کارروائی اور موثرانداز میں پوری منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے۔
Pages: 1 2