عراقی پولیس کے مطابق النصر شہر میں بدھ کے روز ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 8 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔
بم دھماکے کے نتیجے ہونے والی تباہی اور مقتولین کے لواحقین کو غم اور صدمے سے آہ و بکاء کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ دھماکہ اسلحہ کے ایک گودام میں ہوا ہے اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس ذرائع کےمطابق دھماکہ خیز مواد ایک مسجد کے گودام میں رکھا گیا تھا۔ بارودی مواد اس وقت پھٹ گیا جب اسے ایک گاڑی کے ذریعے وہاں سے لے جایا جا رہا تھا۔
خیال رہےکہ الصدر شہر سرکردہ مذہبی اور سیاسی رہ نما مقتدیٰ الصدر کا آبائی شہر ہے۔ مقتدیٰ الصدر نے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کی تھی۔