عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں سگریٹ نوشی کے زہریلے دھوئیں اور اس کی بدبو سے سالانہ ہونے والی اموات کے لرزہ خیز اعداد و شمار جاری کیے ہیں اور بتایا ہے کہ تمباکو نوشی کی بدبو سے ہرسال کم سے کم نو لاکھ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے شعبہ تحفظ امراض کے شعبے کے ڈائریکٹر ڈوگلاس پیچر نے بتایا کہ سگریٹ نوشی کی لعنت میں پیش پیش ہر8 ممالک میں سے ایک ملک نے سنہ 2025ء کے اہداف کے مطابق پالیسی اپنائی ہے اور خواتین میں سگریٹ نوشی کے رحجان میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سگریٹ نوشی سے سالانہ 30 لاکھ سے زاید افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جب کہ اس کے نتیجے میں امراض قلب اور دماغی امراض سمیت کئی دوسرے موذی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سگریٹ نوشی سے بالواسطہ طوپر متاثر ہونے والے افراد بھی اس مہلک زہر کے نتیجے میں لقمہ اجل بنتے ہیں۔ سگریٹ کی بدبو اور اس کے دھوئیں سے سالانہ 9 لاکھ افراد ہلاک ہوتے ہیں۔