لکھنو: فوڈ اور امور صارفین کے مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے صدر رام ولاس پاسوان نے کہاکہ مرکزی حکومت دلتوں کے حقوق اور ان کے مفادات کے لئے کام کررہی ہے جبکہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی ان کی مخالف ہیں۔
مسٹر پاسوان نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے دلتوں کے مفادات کے لئے کئی اسکیمیں بنائی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ درج فہرست ذات و قبائل کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے مختلف اسکیمیں چلائی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دلتوں اور پسماندہ طبقات کے مفادات کے لئے مرکزی حکومت پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دلتوں کے ساتھ ساتھ اعلی طبقہ کے غریبوں کے مفادات کو ذہن میں رکھ کر انہیں بھی پندرہ فیصد ریزرویشن ملنا چاہئے ۔