امریکہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب طالبان کو مذاکرات کی میز پر لاسکتا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیشنل سکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے طالبان دہشت گردوں کے ساتھ گہرے اور قریبی تعلقات ہیں اور اسی تعلقات کی بنا پرسعودی عرب طالبان کو مذاکرات کی میز پر لاسکتا ہے۔
امریکی نیشنل سکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ سعودی عرب افغان امن عمل میں کردار ادا کرنے کے لیے رضامند ہوگیا ہے۔امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے افغان امن عمل کے لیے چار فریقی کوششیں شروع کردی ہیں، افغان امن عمل میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
امریکہ اور افغانستان کوتوقع ہے کہ سعودی عرب طالبان دہشت گردوں کو امن مذاکرات کیلئے راضی کرسکتا ہے کیونکہ سعودی عرب دہشت گردوں کو بڑے مالی فنڈ فراہم کرتا ہے اورسعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہابی ہشت گردوں کو اس نے امریکہ کے کہنے پر فنڈ فراہم کئے اور ان کے بڑے بڑے مدارس قائم کئے۔