حیدرآباد : صدر ایران حسن روحانی نے اپنے دورہ حیدرآباد کے دوسرے دن جمعہ کی صبح گنبدان قطب شاہی کا دورہ کیا اور مقابر کا معائنہ کیا۔ یہ گنبدان ایرانی فن تعمیر کا شاہکار ہے ۔ ان گنبدوں میں قطب شاہی حکمران مدفن ہیں۔صدر ایران جمعہ کی صبح 9بجے گنبدان قطب شاہی پہنچے ۔
ان گنبدوں کی تزئین نو اور بحالی کے پراجکٹ کا آغاز آغاخاں ٹرسٹ فار کلچر اور تلنگانہ حکومت کے محکمہ آرکیالوجی کے میوزیمس کے درمیان یادداشت مفاہمت کے ذریعہ ہوا تھا۔آج حسن روحانی کے دورہ گنبدان قطب شاہی کے موقع پر تلنگانہ حکومت کے عہدیداروں کے علاوہ آغاخاں ٹرسٹ فار کلچر کے عہدیداروں نے روحانی کو ان گنبدوں کی تاریخی حیثیت کی تفصیلات سے واقف کروایا۔