لکھنئو۔ اترپردیش میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت 2013 میں ہوئے مظفر نگر فسادات کے دوران درج آگ زنی سے جڑے 400 مقدمات واپس لے سکتی ہے۔ دراصل، مغربی یوپی کے ایک نمائندہ وفد نے پیر کے روز وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔
اس وفد میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ سنجیو بالیان، ایم ایل اے سنگیت سوم اور کسان رہنما نریش ٹکیت کے علاوہ مظفر نگر کے اہلاوت اور گٹھوالا تھانہ علاقہ کے لوگ شامل تھے۔