ترکی کے صدر اردوغان نے بشار اسد کی تعریف اور شکریہ ادا کیا

TURKIترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت میں شام کے صدر بشار اسد کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے ترک صدر اس سے قبل امریکی اور سعودی اشاروں پر صدر بشار اسد کو اقتدار سے ہٹنانے کی سرتوڑ کوشش کررہے تھے لیکن اب انھیں دوستوں اور دشمنوں کا پتہ چل گيا ہے۔

فرانسیسی خبررسان ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت میں شام کے صدر بشار اسد کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے ترک صدر اس سے قبل امریکی اور سعودی اشاروں پر صدر بشار اسد کو اقتدار سے ہٹنانے کی سرتوڑ کوشش کررہے تھے لیکن اب انھیں دوستوں اور دشمنوں کا پتہ چل گيا ہے۔صدر اردوغان نے کہا کہ میرے اور صدر بشار اسد کے تعلقات اچھے نہیں تھے لیکن پھر بھی بشار اسد نے ناکام فوجی بغاوت میں میری حمایت کی۔

اردوغان نے کہا کہ مجھے امریکیوں کی حمایت کی توقع تھی لیکن امریکہ اور اس کے بعض اتحادیوں نے میری پشت میں خنجر گھونپ دیا۔ ترکی کے انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے پیچھے امیرکہ، سعودی عرب، اسرائيل اور متحدہ عرب امارات کا ہاتھ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *