ہوانا: کیوبا کے سابق صدر فدیل کاسترو کے بڑے بیٹے فدیل کاسترو ڈیاز۔ بالارٹ نے کل یہاں خودکشی کرلی۔ وہ 68کے تھے ۔کیوبا کے سرکاری ٹیلی ویزن اور سرکاری سائٹ کیوباڈبیٹ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے ۔
خبروں کے مطابق مسٹر کاسترو ڈیاز طویل عرصہ سے ڈپریشن میں تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسٹر ڈیاز علاج کیلئے شروعات میں کچھ وقت اسپتال میں داخل بھی رہے تھے اور اسپتال سے واپسی کے بعد بھی ان کا علاج چل رہا تھا۔
مسٹر ڈیاز کو ‘فدیلیتو’ یا پھر چھوٹے فدیل کے نام سے بھی جانے جاتے تھے کیونکہ ان کی خصوصیات کافی حد تک اپنے والد کی طرح تھیں۔مسٹر ڈیاز ۔بالارٹ ایک کیمیائی سائنسداں تھے اور انہیں نے کبھی حکومت میں کوئی سیاسی عہدہ نہیں لیا او ر اپنی موت کے وقت وہ اکیڈمی آف سائنس آف کیوبا کے نائب صدر کے عہدہ پر تھے ۔