دنیا بھر کی فضائی کمپنیاں مسافروں کی خدمت کے لیے پرجوش، نوجوان اور انتہائی ذہین لڑکیوں اور لڑکوں کو فضائی میزبان کے طور پر بھرتی کرتی ہیں۔
فضائی میزبان کی نوکری کے امیدواروں کے لیے زیادہ تر ایئر لائن کمپنیاں یہ شرط بھی رکھتی ہیں کہ امیدوار غیر شادی شدہ ہو، تاکہ اسے کسی بھی فلائیٹ پرکسی بھی وقت بھیجا جاسکے۔