ہلاک جب کہ لاکھوں افراد ہیضہ کی بیماری میں مبتلا ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہیضہ کی وباء کی باعث اب تک 1500 افراد ہلاک جب کہ 2 لاکھ سے زائد افراد اس وبا کی لپیٹ میں ہیں۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق یہ اعدادو شمار 27 اپریل سے 30 جون 2017ء تک ہیں جب کہ ملک میں ہیضے کی وباء تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے تاہم موثر اقدامات نہ کیے گئے تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ہے۔