گجرات ہائی کورٹ کا فیصلہ، تین مسلمانوں کو قتل کرنے پر
احمد اباد۔ گجرات ہائی کورٹ نے 2002 میں سابرمتی اکسپریس ٹرین کو نذر اتش کئے جانے کے بعد ہوئے فسادات میں تین مسلمانوں کے قتل کے معاملہ میں سات لوگوں کومجرم قرار دیتے ہوئئے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ واضح رہے کہ گجرات میں7 2 فروری 2002 کو سابر متی ٹرین کی ایک بوگی کو نذر اتش کردیا گیا جس میں 59 لوگ ہلاکہو گئے تھے۔ اسی کے بعد بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعت پیش آئے تھے۔جس میں بھیڑ نے احمد اباد ضلع کے ویرنگم میں ریلوے کراسنگ کے قریب تین مسلمانوں کو بے رحمی سے قتل کر دیا تھا۔ ایک ذیلی عدالت 10 ملزموں میں سے 2 کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ چار کے خلاف معمولی دفعات میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ باقی چار ملزمان کو بری کر دیا گیا تھا۔
جسٹس ہرشا دیوانی اور جسٹس ویرین ویشنو پر مشتمل بنچ نے ذیلی عدالت کے ذریعے دو ملزموں کو عمر وید کی سزا کے فیصلہ کو حکم کو برقرار رکھتے ہوئے مزید پانچ ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ان میں وہملزم شامل کئے گئے تھے جنہیں ذیلی عدالت نے معمولی دفعات کا میں مجرم مانا تھا یا پھر انہیں رہا کر دیا تھا۔