مرادآباد۔ مرادآباد میں اجتماعی نکاح کی ایک تقریب میں باراتیوں کو ویج بریانی پروسی گئی۔ غیر قانونی مذبح پر یوگی حکومت کی کارروائی کا اثر مسلم شادیوں پر بھی پڑ رہا ہے۔ مذبح پر ہو رہی کارروائی کی مخالفت میں میٹ، چکن اور انڈے کے تاجر بھی ریاست میں ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے شادی کے دنوں میں باراتيوں کو کباب اور بریانی کی جگہ ویج بریانی سے کام چلانا پڑ رہا ہے۔ اتر پردیش کے مراد آباد میں منگل کو ایک اجتماعی نکاح کی تقریب میں گوشت تاجروں کی ہڑتال کا اثر دیکھنےکو ملا۔ اجتماعی شادی میں آئے مہمانوں کو منتظمین نے تہڑی کھلائی۔
اجتماعی نکاح کے آرگنائزر منور ثقلین کا کہنا ہے کہ گوشت کی دکانیں بند چل رہی ہیں جس کی وجہ سے دقت ہوئی۔ ساتھ ہی چکن کی کمی کے چلتے سبھی دكانداروں نے آرڈر لینے سے انکار کر دیا تھا۔ لہذا مہمانوں کو ویج بریانی پروسی گئی۔ بتا دیں کہ حضرت شاہ ثقلین اکیڈمی ہر سال اجتماعی شادی منعقد کرواتی ہے۔ اس کے تحت 51 جوڑوں کا نکاح کروایا جاتا ہے۔
اس بار یہ 5 واں انعقاد تھا۔ عید گاہ میدان میں ہونے والے اس اجتماعی نکاح میں ہر جوڑے کے 100 لواحقین بلائے جاتے ہیں۔ اس دوران سب کو کھانا بھی کھلایا جاتا ہے۔ آخری وقت تک چکن بریانی اور نان ویج کھلایا جاتا تھا، لیکن اس بار بدلے حالات میں مہمانوں کو تہڑی پروسی گئی۔