ایران۔ ایران نے اسرائیل سے روابط پر پندرہ امریکی کمپیوں پر پابندی لگائی ہے۔ ایران نے امریکہ کی پندرہ کمپنیوں پر مبینہ طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور اسرائیل سے روابط کے پیش نظر پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ اطلاع ایران کی سرکاری کبر رساں ایجنسی ارنا نے دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی نے ایرانی وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا کہ مذکورہ کمپنیوں نے منصوبہ بند طریقے سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی مدد کی ہے۔
حالانکہ فوری طور سے ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ مذکورہ کمپنیوں میں سے کون سی کمپنی بشمول دفاعی ٹیکنالجی کی کمپنی ریتھیان ، کا ایران سے کوئی واسطہ تھا یا وہ ایران کی اس کارروائی سے کسی طرح متاثر ہوں گی۔
اییجنسی کے مطابق اس کارروائی میں ان کمپنیوں کے اثاثے پر قبضہ اور مستقبل میں ان سے رابطہ بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایران نے یہ قدم امریکی حکومت کے ذریعے چند روز قبل اس قدم کے بعد اٹھایا ہے جس میں امریکی حکومت نے تیس بیرونی کمپنیوں پر ایران کو اسکے میزائل پروگرام میں حساس ٹیکنالوجی کو منتقل کئے جانے پر پابندی عائد کی تھی۔ امریکہ کی ان کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی وجہ ایران ، کوریا اور سیریا پر بر امدات کنٹرول ی خلاف ورزی بھی شامل ہے۔