لکھنو : یادو خاندان کی چھوٹی بہو اپرنا یادو وزیر اعلی یوگی سے ملنے پہنچی۔ یوپی کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ یوگی حلف برداری کے بعد سے اب تک وی وی آئی پی گیسٹ ہاؤس میں ہی موجود ہیں۔ اسی درمیان جمعہ کو ملائم خاندان کی چھوٹی بہو ارپنا یادو اپنے شوہر اور ملائم سنگھ یادو کے بیٹے پرتیک یادو کے ساتھ گیسٹ ہاوس پہنچیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس ملاقات کا وقت پہلے سے طے تھا۔ وہیں ارپنا کے وزیر اعلی یوگی سے اچانک ملاقات کے پیچھے کی تصویر صاف نہیں ہو پائی ہے۔ لکھنؤ کی کینٹ اسمبلی سیٹ سے اپنی قسمت آزما چکی ارپنا کو بی جے پی کی ریتا بہوگنا جوشی سے کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
غور طلب ہے کہ وزیر اعلی آدتیہ ناتھ یوگی بننے سے پہلے اجے سنگھ بشٹ تھے۔ ان کا اصل گھر اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال کے يمكیشور بلاک کے پنچور گاؤں میں ہے جبکہ ایس پی سپریمو ملائم سنگھ یادو کی دونوں بہوئیں (ڈمپل یادو اور ارپنا یادو) بھی یہیں سے تعلق رکھتی ہیں۔