بیروت۔ شام کی راجدھانی دمشق کی ایک عدالت کے احاطے میں ہوئے ایک خود کش بم دھماکے میں کم از کم 25 لوگوں کی موت ہو گئی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے کہا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں شامی دارالحکومت میں یہ دوسرا بم دھماکہ ہے۔
اس نے بتایا کہ وسطی دمشق میں عدالت کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ اس دھماکہ میں کئی زخمی ہو گئے ہیں اور 25 افراد کے مرنے کی ابتدائی رپورٹ ملی ہے۔
سینئر اہلکار احمد السید نے ایک ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ حملہ آور نے دھماکہ خیز مادہ باندھ رکھا تھا اور جب پولیس نے اسے احاطے میں جانے سے روکا تو خود کو اڑا لیا۔ اس سلسلے میں فوری طور پر تفصیل معلوم نہیں نہیں ہوسکی ہے۔
اس سے پہلے گذشتہ سنیچر کو عراقی شیعہ مذہبی مقام پر کئے گئے دو خود کش بم دھماکے میں بہت سے لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس کی ذمہ داری تحریر الشام نے لی تھی۔