نئی دہلی : جے این یو میں ایم فل کے طالب علم نے خودکشی کر لی۔ اس نے یونیورسٹی انتظامیہ پر امتیازی سلوک کئےجانے کا الزام عائد کیا ہے۔ دہلی کے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے 27 سال کے ایک طالب علم نے جنوبی دہلی کے منركا علاقے میں پیر کی شام ڈپریشن کی وجہ مبینہ طور پر خود کشی کر لی ۔ پولیس نے بتایا کہ رجنی کرش نام کا یہ نوجوان جے این یو میں ایم فل کا طالب علم تھا ۔
پولیس کے مطابق کرش ذاتی وجوہات کو لے کر ڈپریشن میں تھا جبکہ اس کے دوستوں نے اس کا فیس بک پوسٹ شیئر کیا ، جس میں اس نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلے میں مبینہ امتیازی سلوک کا الزام لگایا تھا ۔ اس نے 10 مارچ کو اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ایم فل پی ایچ ڈی داخلہ میں کوئی مماثلت نہیں ہے، زبانی امتحان میں کوئی مماثلت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جب برابری کا حق نہیں ملتا ہے ، تب کوئی چیز نہیں ملتی ہے ۔ پولیس نے کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک خودکشی سے متعلق کوئی نوٹ نہیں ملا ہے ۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ابھی تک یہ نہیں پتہ چلا ہے کہ کیا اس کے اس انتہائی قدم اٹھانے کے پیچھے یونیورسٹی کا کوئی مسئلہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے وہ ذاتی وجوہات کو لے کر ڈپریشن میں تھا ۔ پولیس نے اس کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی ۔