نئی دہلی : کیجریوال نے عوام کا فیصلہ منظور کیا، سومناتھ بھارتی خود کو سیاست میں نیا بتایا۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے گوا اور پنجاب اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی خراب کارکردگی پر آج کہا کہ وہ رائے عامہ کا احترام کرتے ہیں اور پارٹی مستقبل کے لئے اپنی مہم جاری رکھے گی۔ مسٹر کیجریوال نے ان ریاستوں کے انتخابی نتائج پر ٹویٹ کیا، ” عوام کا فیصلہ سر آنکھوں پر۔ تمام کارکنوں نے بہت محنت کی۔ہماری جدوجہد جاری رہے گے۔
پارٹی کے ممبر اسمبلی سومناتھ بھارتی نے کہا کہ یہ ہمارا پہلا تجربہ ہے۔ اب ہمیں دیکھنا ہے کہ ہم سے کہاں چوک ہوئی۔ ہم سیاست میں نئے ہیں۔ ہم نمبرگیم کو بہت اچھی طرح سے نہیں سمجھتے۔ ہم محنت پر یقین کرتے ہیں۔
دہلی سے باہر گوا اور پنجاب اسمبلی کے لئے پہلی بار انتخابی میدان میں اتری عام آدمی پارٹی کو ان دونوں ہی ریاستوں میں جیت کی امید تھی۔ ووٹنگ بعد سروے میں بھی پنجاب میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہونے کی بات کہی گئی تھی جس کے پیش نظر پارٹی کے کارکنوں نے مسٹر کیجریوال کی رہائش گاہ پر کافی سجاوٹ کر رکھی تھی لیکن متوقع نتائج نہ آنے سے جشن پھینکا پڑ گیا۔ تاہم پارٹی کے کئی لوگوں کا اب بھی خیال ہے کہ پنجاب اور گوا کے انتخابات کے نتائج عام آدمی پارٹی کی توقع کے مطابق خواہ نہ ہوں لیکن پارٹی کی سیاسی پہنچ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے مسٹر کیجریوال کا قدیقیناًبڑھے گا۔ پارٹی نے دہلی کے علاوہ دوسری ریاست میں پہلی بار ٹھیک ٹھاک موجودگی درج کرائی ہے۔