نئی دہلی: مودی حکومت نے سپریم کورٹ میں کہا کہ اگلے سیشن سے اردو میں بھی نیٹ کا پرچہ ہوگا۔ مرکز نے آج سپریم کورٹ کو بتایا کہ میڈیکل کالجوں میں داخلہ کیلئے اگلے سیشن سے اردو زبان میں بھی نیشنل انٹرنس ایلی جیبلٹی ٹسٹ (نیٹ) امتحان لی جائے گی۔ مرکز نے چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر کی صدارت والی بنچ کو بتایا کہ ہم اگلے سیشن سے نیٹ کا امتحان اردو میں بھی لینے کے لئے تیار ہیں لیکن موجودہ 2017 سیشن میں یہ ممکن نہیں ہے۔
مرکز نے نیٹ میں اردو کو بھی ایک زبان کے طور پر شامل کرنے سے متعلق عرضی کا تحریری جواب دینے کے لئے مزید وقت طلب کی ہے ۔ مرکز نے کہا کہ ہم مستقبل میں بھی اس پر غور کریں گے۔ عدالت نے معاملے کی اگلی سماعت کے لئے 26 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔