نئی دہلی : سٹہ بازار میں بی تو ایس پی – کانگریس اتحاد کی یوپی میں حکومت بن رہی ہے۔ ووٹوں کی گنتی شروع ہونے اور ہار جیت کے نتائج آنے میں چند گھنٹے باقی ہیں، لیکن مودی کے ہوم اسٹیٹ گجرات نے ایس پی -کانگریس اتحاد کی حکومت بننے کے اشارے دیے ہیں۔ گجرات کے سٹہ بازار میں سب سے اونچا دام اتحاد کا لگایا گیا ہے۔ ممبئی، دہلی اور مدھیہ پردیش کا سٹہ بازار بھی اتحاد کی حکومت بناتے ہوئے اونچے دام دکھا رہا ہے۔
سٹہ بازار کی مانیں تو اتحاد کو حکومت بنانے کیلئے واضح اکثریت مل رہی ہے۔ گجرات کے سٹہ بازار کے مطابق ایس پی -کانگریس اتحاد کو 220-225 سیٹیں مل رہی ہیں۔ وہیں بی جے پی کو 100-103 اور بی ایس پی کو 60 سے 62 سیٹ مل رہی ہیں۔ اتنا ہی نہیں مدھیہ پردیش کا سٹہ بازار اتحاد کو 236 سے 239 سیٹ، بی جے پی کو 77 سے 80 اور بی ایس پی کو 61-63 سیٹ پر جیت دکھا رہا ہے۔
مہانگری ممبئی کی بات کریں ، تو یہاں بھی اتحاد کو آگے بتاتے ہوئے 270-225، بی جے پی 95-100 اور بی ایس پی کو 64 سے 67 سیٹ پر جیت دکھا رہا ہے۔ دہلی کا سٹہ بازار بھی بی جے پی حکمرانی تینوں ریاستوں کی طرح ہی یوپی میں سماج وادی پارٹی -کانگریس اتحاد کی حکومت بننا کا امکان ظاہر کررہا ہے۔
اگر دہلی سٹہ بازار کے اعداد و شمار پر نگاہ ڈالیں ، تو اتحاد کو 229 سے 233، بی جے پی کو 90 سے 94 اور بی ایس پی کو 65 سے 68 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ اب یہ تو 36 گھنٹے بعد ہی پتہ چلے گا کہ یوپی میں حکومت سٹہ بازار کے اعداد و شمار سے مطابق تشکیل پاتی ہے یا پھر ایگزٹ پول کی طرح ہی سیاسی پارٹیاں سٹہ بازار کو بھی غلط ثابت کرتی ہیں۔