لکھنئو۔ یوپی اسمبلی الیکشن کے آخری مرحلے میں بھی ووٹنروں میں زبردست جوش و خروش دکھائی دیا۔ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں سات اضلاع کی 40 سیٹوں پر ووٹنگ بدھ کی صبح سات بجے شروع ہو گئی۔ ابتدائی دو گھنٹے میں تقریبا 12 فیصد ووٹ ڈالے جا چکے تھے۔ کئی مقامات پر رائے دہندگان کی طویل لائنیں نظر آئیں۔ اس مرحلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کا پارلیمانی حلقہ وارانسی ، ریلوے وزیر مملکت منوج سنہا کا ضلع غازی پور اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا آبائی ضلع چندولی بھی شامل ہے، جہاں ان سب کی ساکھ داؤ پر لگی ہے۔ الیکشن کمیشن نے نکسل متاثرہ تین نشستوں پر پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کی کمی کی ہے۔ وہاں صبح سات سے شام چار بجے تک ہی ووٹ ڈالے جائیں گے۔
آٹھ مارچ کو جونپور کی نو، غازی پور -7، چندولی -5، وارانسی -7، بھدوہی -3، مرزاپور -5 و سون بھدر کی چار اسمبلی سیٹوں کو ملا کر سات اضلاع کی 40 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوگی۔ “ساتویں مرحلے میں سات اضلاع کے 40 اسمبلی حلقوں میں کل ووٹروں کی تعداد 1،41،88،233 ہے جس میں مردوں کی تعداد 76،87،816 اور خواتین ووٹروں کی تعداد 64،99،711، اور تھرڈ جینڈر کی تعداد 706 ہے۔ اس مرحلے میں کل امیدواروں کی تعداد 535 ہے، جس میں کل خواتین امیدواروں کی تعداد 51 ہے، جبکہ سب سے زیادہ 24 امیدوار وارانسی کینٹ میں ہیں۔ اس مرحلے میں سب سے کم چھ امیدوار كیراكت (جونپور) میں ہیں۔