ستنا: آئی ایس آئی فنڈنگ کے الزام میں گرفتار بلرام کا ساتھی بھی آے ٹی ایس کی گرفت میں ا گیا ہے۔ پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) کے جاسوسوں کو پیسہ فراہم کرانے کے الزام میں مدھیہ پردیش کے ستناضلع سےانسداد دہشت گردی دستے(اے ٹی ایس )کے ذریعہ پکڑے گئے بلرام کے ایک ساتھی کو پولیس نے پکڑ کر اے ٹی ایس کے سپرد کردیا ہے۔
ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق گانجے کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار رجن تیواری کو پوچھ گچھ کےمقصد سے 21فروری تک کےلئے ریمانڈ پرلیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بلرام اور رجن تیواری کے درمیان کاروباری رشتے رہے ہیں۔
مدھیہ پردیش : آئی ایس آئی فنڈنگ کے الزام میں گرفتار بلرام کا ساتھی بھی اے ٹی ایس کی گرفت میں
مدھیہ پردیش اے ٹی ایس نے گزشتہ کچھ دنوں میں ریاست کے مختلف علاقوں سے متوازی ٹیلی فون ایکسچینج چلانے کے معاملے میں 11لوگوں کو حراست میں لیا تھا۔انہی میں ستنا کا بلرام بھی شامل تھا۔جموں و کشمیر میں گزشتہ دنوں دو آئی ایس آئی جاسوسوں کی گرفتاری کے بعد اس معاملے میں بلرام کا نام سامنے آیا تھا۔الزام تھا کہ بلرام ان جاسوسوں کو پیسہ فراہم کراتا ہے۔اس کے بعد سے ریاست کے مختلف حصوں سے اس جاسوسی معاملے میں اے ٹی ایس کی مہم جاری ہے۔