شنگھائی:چین میں شدید بارش کی وجہ سے آئے سیلاب میں 24 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور ایک کروڑ 60 لاکھ لوگوں کو اپنے گھروں سے بے گھر ہونا پڑا۔
وسطی چین کے ہینن صوبے کی حکومت نے سرکاری خبر رساں ایجینسی ژنہوا کو آج بتایا کہ آندھی طوفان کے بعد 15 افراد ہلاک اور آٹھ لاپتہ ہیں جبکہ 70 لاکھ 20 ہزار لوگوں کو بے گھر ہونا پڑا اور 18 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔
پڑوسی ہیبئی صوبے میں نو افراد کی موت ہو گئی اور 11 لاپتہ ہے ۔
انتظامیہ نے بتایا کہ ھیبئی صوبے میں تقریبا 90 لاکھ لوگوں کو بے گھر ہونا پڑا۔ چین کے زیادہ تر حصوں میں بارش کی وجہ سے سیلاب جیسے حالات ہیں اور ابھی تک 200 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔
حکومت نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے 10 لاکھ 50 ہزار ہیکٹر سے زیادہ فصل برباد ہو گئی ہے جس سے تین ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا ہے ۔ سینٹرل بینک نے کل ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے مالی تعاون مہیا کرائے گا۔