سرینگر: جموں و کشمیر کے گریز میں بدھ کو مٹی کے تودے کے فوج کے کیمپ سے ٹکرانے کی وجہ سے چھ جوانوں کی موت ہو گئی۔ فوج نے کہا ہے کہ مٹی کے تودے گرنے کے بعد خراب موسم اور شدید برف باری کے باوجود فوری طور پر امدادی کام شروع کر دیا گیا۔
کل تلاشی مہم کے دوران سات جوان زندہ پائے گئے تھے۔ تین کی لاش آج صبح برآمد ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ بدھ کو اسی علاقہ میں مٹی کا تودہگرنے کے ایک اور واقعہ میں کیمپ واپس لوٹ رہا فوج ایک جوان لاپتہ ہو گیا تھا۔
خیال رہے کہ قبل ازیں گزشتہ روز گاندربل ضلع کے سونمرگ میں مٹی کاتودہ گرنے کے ایک واقعہ میں فوج کے ایک میجر کی موت ہو گئی تھی ، جبکہ چار دیگر جوان زخمی ہو گئے تھے۔ تودہ گرنے کے واقعہ میں میجر امیت ساگر اور چار دیگر جوان برف میں دب گئے تھے۔ دیگر فوجیوں کا علاج جاری ہے۔
ایک اور واقعہ میں بانڈی پورہ ضلع میں ایک مکان کے برف میں دبنے کی وجہ سے ایک کنبہ کے چار افراد کی موت ہو گئی ۔گزشتہ دو دنوں میں جموں و کشمیر میں زمینی تودے گرنے کے کئی واقعات رونما روچکے ہیں۔